28 مئی، 2013، 10:34 PM

سرگئی لاوروف

جنیوا 2 اجلاس میں ایران کی شرکت ضروری ہے

جنیوا 2 اجلاس میں ایران کی شرکت ضروری ہے

مہر نیوز/28 مئی /2013ء:روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں جنیوا 2 اجلاس میں ایران کی شرکت کو ایک بار پھر ضروری قراردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف نے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں جنیوا 2 اجلاس میں ایران کی شرکت کو ایک بار پھر ضروری قراردیا ہے۔

لاورف نے کہا کہ جنیوا 2 اجلاس میں  ایران کی شرکت بہت ہی اہم ہے کیونکہ ایران علاقہ کا ایک اہم ملک ہے اور اس کو شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام نے اپنا مؤقف واضح کردیا ہے اور اب شامی حکومت کے مخالفین کی نوبت ہے کہ وہ اپنا مؤقف واضح کریں۔ انھوں نے کہا کہ بعض مغربی ممالک کا شام کے بارے میں مؤقف درست نہیں ہے اور وہ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرکے شام کے بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔

News ID 1822610

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha